کراچی : (کرائم ڈیسک) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کراچی کے مطابق ملک بھر میں جاسوسی میں ملوث ایک بھارتی جاسوس سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں دوسرا پاکستانی سہولت کار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 2بھارتی پاسپورٹ، 1 پستول بمعہ راؤنڈز، پانچ لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ییں ۔
ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم اکھل دیو انڈین جاسوس ہے جو کہ پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دونوں ملزمان سے بڑے انکشافات متوقع ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔