قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے تحصیلدار اور پٹواری نے مالکان کو نوٹس دیئے بغیر زمین کی نشان دہی کر دی، نشان دہی ہو چکی ہے اب کچھ نہیں ہو سکتا، تحصیلدار اور پٹواری کی عجیب منطق، مالک مسلم جہانگیر
راولپنڈی (کرائم ڈیسک)محکمہ مال حلقہ پٹوار موضع شیخ پورمیں زمین کے مالکان کو نوٹس دیئے بغیر پٹواری اور تحصیلدار نے قبضہ مافیا سے گٹھ جوڑ کر کے اصل مالک مولا بخش ولد دین محمد کے رقبہ تعدادی 615کنال خسرہ جات اور کھیوٹ نمبروں میں جعل سازی کر کے اصل مالکان کو اپنے حق سے محروم کر دیا –
مالک مسلم جہانگیر کے مطابق ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کی گئی ۔ مولا بخش ولد دین محمد جو کئی صدیوں سے ہیاں آباد ہیں 615کنال زمین میں ان کے پوتوں کومحض پانچ کنال کا فرد تھما دیا جبکہ شاملاتی رقبہ کو سرے سے ہی غائب کر دیا گیا- محکمہ مال کے پاس مولا بخش ولد دین محمد کار ریونیو ریکارڈ 1905 سے قبل سے لے کر آج تک موجود ہے مولا بخش ولد دین محمد کےپوتےدر بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں-
رقبہ کے کھیوٹ نمبر خسرات نمبر کھتونی نمبر درج ذیل ہیں کھیوٹ نمبر 627۔628۔784۔786۔625۔764۔541۔542۔789۔769۔)خسرہ جات نمبر 437۔438۔436۔439۔440۔441۔47۔)76 26۔26 46۔ 77 26۔ . 50 26۔ .52 26 ۔ 26 47۔ 26 73 ) کھتونی نمبر۔ ۔ . 62 10 63 10۔1503۔ 1504۔ 1505۔ 1506۔ 1510۔ 1507۔ 1512۔ 10 60۔)کمشنر راولپنڈی اس جعل سازی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر سائل کی دادرسی کریں، مالک مسلم جہانگیرکی اعلیٰ و مقتدر افسران سے دادرسی کی اپیل