اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس نے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر اسٹیٹ آفس اسلام آباد کے خلاف ضابطہ کارروائیوں میں ملوث اکائونٹس کلرک خرم شہزاد کو نوکری سے برطرف کر دیا ۔
وزارت ہائوسنگ کے جاری آفس آرڈر F.No 12(237)/2021-EOکے مطابق اسٹیٹ آفس کے اکائونٹس کلرک خرم شہزاد کو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد نوکری سے فوری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں اسٹیٹ آفس کو احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ اسٹیٹ آفس کے مذکورہ اہلکار کے خلاف تحقیقات جاری تھیں جن کی تکمیل کے بعد الزامات ثابت ہونے پر اہلکار کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔