کراچی: (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کےدوران185 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 6ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف کارروائیاں سپر ہائی وے جامشورو، کوئٹہ، پشاوراور خیبرمیں کی گئیں۔
اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 183کلو600گرام چرس ، 1 کلوگرام آئس اور 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔