راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 15ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 15ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق کوٹلی ستیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو 02ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ مراد علی،اسامہ اور کاشف شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01لاکھ 10ہزار روپے 02موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔
ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ وسیم عرف برو اور اسامہ شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 60ہزار روپے، 03قیمتی موبائل فون اوراسلحہ برآمد ہوا۔
گوجر خان پولیس نے ملزم معین سے 02کلو 830گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم رئیداد خان سے 01کلو 100گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم ارسلان سے 01کلو 67گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم فیصل سے 125گرام چرس،ملزم ناظم شاہ سے 07لیٹر شراب،ملزم فرہاد سے 04لیٹرشراب،آر اے بازار پولیس نے ملزم ارشد رفیق سے 05لیٹرشراب برآمد کر لی۔

رتہ امرال نے ملزم منتظر خان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم محمد بابر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ایئرپورٹ پولیس نے ملزم شاہد خان سے 01پستول،چونترہ پولیس نے ملزم محمد طاہر ایوب سے رپیٹر12بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔