چیچہ وطنی : (کرائم ویب ڈیسک ) پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں 7 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ملزم کے گھر والوں کی جانب سے صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
جبکہ دوسری جانب ایک اور واقعہ میں پولیس نے خوشاب میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ 26 جولائی کو ملزمان نے زیادتی کی وڈیو بھی وائرل کی تھی۔