راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی ایلیٹ فورس کے ہیڈکانسٹیبل محمد علی میانوالی کے پہاڑی علاقہ دوہا میں آپریشن کے دوران خطرناک اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے،میانوالی پولیس نے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا جہاں اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجہ میں ہیڈکانسٹیبل محمد علی شہیدجبکہ مقامی پولیس ایس ایچ اومکڑوال اورتین کانسٹیبل زخمی ہوئے،زخمیوں میں ایلیٹ فورس راولپنڈی کے کانسٹیبل سعید الرحمن بھی شامل ہیں،ایلیٹ فورس راولپنڈی کی ٹیم میانوالی پولیس کے ساتھ فرائض سرانجام دی رہی ہے،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد علی کے جسد خاکی کو راولپنڈی منتقل کیاجارہا ہے،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد علی کو آبائی علاقہ گوجرخان میں سپردخاک کیا جائے گا، شہید کے سوگواران میں بیوہ،دوبیٹے اوردو بیٹیاں شامل ہیں،سی پی او سیدخالدہمدانی نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، راولپنڈی پولیس کے ایک اور سپوت نے آج فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کردی، شہداء پولیس اس معاشرہ اورمحکمہ کا اثاثہ ہیں۔
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
پنجاب میں 3 دن کیلئے دفعہ 144نافذ، ہر قسم کے جلسوں و ریلیوں پر پابندی عائد
بشریٰ بی بی کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے، بیرسٹرسیف
سموگ کا روگ —–
توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم
ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
صدر، وزیراعظم کی چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ
پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی
عمران خان کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج