لاہور پولیس نے ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کو حوالات کی سیر کرا دی

لاہور: (نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس کی پھرتیاں، ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کو حوالات کی سیر کرا دی۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں کلب میں نیشنل چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف عالمی چیمپئن کو پولیس گرفتار کر کے تھانے لے گئی، لاہور کی قابل پولیس نے ورلڈ چیمپئن کی بیلٹ اتروا کر حوالات میں بند رکھا۔

احسن رمضان نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار بدکلامی کرتے ہوئے بد تہذیبی سے پیش آئے، میں نے دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا مگر اپنے ہی ملک میں مجھے رسوا کیا گیا، آج مجھے یقین ہوگیا ہے پاکستان میں پولیس جو چاہیے کر سکتی ہے، ایک دوست کے آنے پر حوالات سے نجات ملی۔

ورلڈ سنوکر چیمپئن نے وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے انکوائری کروانے کا مطالبہ کر دیا۔