تایا نے قوت گویائی سے محروم بھتیجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

راولپنڈی پولیس نے 10 سالہ بھتیجی سے مبینہ زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تایا نے قوت گویائی سے محروم بھتیجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق جڑواں شہر کی پولیس نے قوت گویائی سے محروم بھتیجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک تایا کو حراست میں لے لیا۔10 سالہ بچی سے زیادتی کا یہ واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں پیش آیا جہاں پر تایا نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 10 سالہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جو قوت گویائی سے محروم تھی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق سفاک ملزم خالد محمود متاثرہ بچی کا تایا ہے، بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔جب کہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم وقار نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم وقار کو گرفتا ر کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ گرفتار ملزم کو ٹھو س شواہد کیسا تھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ، زیادتی ناقابل برادشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

علاوہ ازیں تھانہ شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 3 کمسن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزم وقاص پر الزام عائد ہے کہ وہ شاہدرہ کے رہائشی تین کمسن بچوں جن میں عبدالرحمان ،احمد اور ریحان شامل ہیں کو چھری سے ڈرا دھمکا کر انہیں جنسی زیادتی کا نشانا بناتا رہا ہے، پولیس نے ملزم وقاص کے قبضہ سے چھری بھی برآمد کر لی ہے ۔