مظفرگڑھ: (کرائم ڈیسک) تھرمل پاور کالونی مظفرگڑھ میں سکیورٹی سارجنٹ کی 3 معصوم بچیاں پر اسرار طور پر قتل ہوگئیں۔
سکیورٹی سارجنٹ اعجاز کی قتل ہونے والی 3 معصوم بچیوں کی عمر 6 تا 11 سال بتائی گئی ہے، تینوں بچیاں کل شام سے لاپتہ تھیں جن کی تلاش کا عمل جاری تھا۔
بچیاں گھر کے سامنے والے پلاٹ میں کھیلنے گئی تھیں جو واپس نہ لوٹیں، بچیوں کی لاشیں ساتھ والے خالی کوارٹر سے ملیں، سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔