واہ کینٹ پولیس کی کارروائی ،چیک ڈس آنر مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حبیب کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورنکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جاری ہے ۔