کراچی: (نیوز ڈیسک) سمگلرز کی مبینہ پشت پناہی کے الزام پر کسٹم کے تین سینئر افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
سینئر افسران صاقف سعید ،عثمان باجوہ اور عامر تھیم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے عہدے سے ہٹایا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، تینوں افسران کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
عامر تھیم کلیکٹوریٹ انفورسمنٹ کراچی کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ عثمان باجوہ کلیکٹوریٹ آف کسٹم ایکسپورٹ کے عہدے پر ذمہ داری نبھا رہے تھے، تینوں افسران کیخلاف ایف آئی اے میں سمگلرز کے ساتھ ملے ہونے اور سمگلنگ کی رقم لینے پر مقدمہ درج ہے۔