ڈی ایس پی بابر شعیب کی زیر نگرانی انسپکٹر ملک ذیشان حسین اور ان کی ٹیم کا ہیلمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پسرور(غلام جیلانی ملک سے) تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ بابر شعیب خود سیالکوٹ کی سڑکوں پر موجود ہیں اور اس خصوصی مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔ان کی زیر نگرانی انسپکٹر ملک ذیشان حسین اور ان کی ٹیم انتہائی ذمہ داری سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے میں مصروف ہیں۔
اس سلسلہ میں انسپکٹر ملک ذیشان حسین نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کے مطابق اس میں سختی کی جا رہی ہے اور یہ جاری رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہیلمٹ ہمارے ڈر سے نہیں بلکہ اپنی جان کی حفاظت کے لئے پہنیں۔
ڈی ایس پی ٹریفک بابر شعیب کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے،ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی کارروائی ہوگی،کریک ڈاؤن کا مقصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔