لاہور: سیشن کورٹ میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور :(کرائم ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیم سیشن کورٹ پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ، جاں بحق ہونے والوں کو 9 گولیاں لگیں۔ پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

آئی جی پنجاب نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔