گزشتہ چار نوجوانوں کی لاشیں گاڑی سے ملی تھیں
لاہور (نیوز ڈیسک) آئس کی زیادتی سے چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔گجرانوالہ کی سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کار سے چار نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی موت مبینہ طور پر آئس کی زیادتی سے ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور دو کزنز شامل ہیں۔پولیس نے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دانیال سگے بھائی جبکہ آفاق اور شہریار ان کے چچا زاد تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں بظاہرجسم پہ کوئی نشانات نہیں ملے،گاڑی سے ایسے آثارملے ہیں جیسے آئس کانشہ کیاگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔