مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار

ڈالر کی قیمت خرید 170.00روپے سے بڑھ کر170.05روپے اور قیمت فروخت170.10روپے سے بڑھ کر170.15روپے ہو گئی

کراچی(کامرس ڈیسک)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.00روپے سے بڑھ کر170.05روپے اور قیمت فروخت170.10روپے سے بڑھ کر170.15روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50پیسے کے اضافے سے 170.70روپے سے بڑھ کر171.20روپے اور قیمت فروخت171.20روپے سے بڑھ کر171.70روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق 50پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 195.50روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت197.50روپے سے بڑھ کر198روپے ہو گئی تاہم2روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231روپے سے گھٹ کر229روپے اور قیمت فروخت233.30روپے سے گھٹ کر231.30روپے پر آ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں