چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاء ٹاون کی مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان عید کی شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں کر رہے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
لاہور( کرائم ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے تین برقعہ پوش اوباش نوجوان گرفتار کرلیا،چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاءٹاون کی مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان برقعہ پہن کرویلنشیاء ٹاون مارکیٹ میں عید کی شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں کر رہے تھے۔
ملزمان علی، زوہیب، فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق خواتین کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ سیکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل بھی پولیس نے لاہور میں برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کیا تھا۔