کراچی، مالکان کو بے ہوشی کی دوا پلا کر چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ اور سیکورٹی گارڈ گرفتار

21 مارچ کو دونوں ملازموں نے سحری کے وقت گھر کے مالک عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کو کھانے میں کچھ ملا کردیا اور انہیں کے بے ہوش پر گھر کاقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا تمام سامان برآمد کرلیا، ایس پی علی حسن

کراچی ( کرائم ڈیسک ) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس کے علاقے میں بے ہوشی کی دوا پلاکر چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ اور سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا تمام سامان برآمد کرلیاگیا،اس حوالے سے ایس پی ساﺅتھ علی حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے فیز 1 میں 21 مارچ کوگھرمیں چوری ہوئی تھی۔
گھریلو ملازمہ گھر کا سارا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئی تھی۔چوری کی واردات کامقدمہ ڈیفنس تھانے میں فیصل ضیا کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایس آئی اوڈیفنس اعظم گوپانک کو کیس حل کرنے کا کہا۔کراچی ڈیفنس پولیس شعبہ تفتیش نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ اور سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔
ٹیکنیکل ٹیم اور ایس آئی او ڈیفنس نے انتھک محنت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کوگرفتار کیا ۔

ایس پی علی حسن کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا میں مقیم خاتون نے بزرگ والدین کی خدمت کیلئے کرن کو بطور گھریلو ملازمہ گھر میں رکھا تھا۔بعد میں ملازمہ کرن امیر نے ہوشیاری سے اپنے ساتھی اسد کو بھی ملازمت پررکھوایا، اسد سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔21 مارچ کو دونوں نے سحری کے وقت گھر میں واردات کرتے ہوئے گھر کے مالک عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کو کھانے میں کچھ ملا کردیا۔
سحری کھاتے ہی دونوں کی حالت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوگئے اور جب انہیں ہوش آیا تو پورا گھر بکھرا پڑا تھا اور گھر کا قیمتی سامان اور دونوں ملازمین غائب تھے۔گھریلو ملازمہ کرن اور سیکورٹی گارڈ اسد نے گھر میں چوری کرتے ہوئے واٹر ڈسپنسر کپڑے موبائل فون اور الماری تک اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ پانی کے کین کراکری سیٹ اور پانی کے کین تک چوری کئے۔ سوشل میڈیاپروائرل چوری کیس کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 100 فیصد ریکوری کرلی گئی ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن ساو¿تھ علی حسن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔