شناوڑی کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کا اہلکار شہید ہوگیا، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار
ہنگو ( کرائم ڈیسک ) ہنگو کے علاقے شناوڑی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہو گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس کاکہناہے کہ ضلع ہنگو کے علاقے شناوڑی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کا اہلکار شہید ہوگیا۔سب ڈویژنل پولیس افسر امجد حسین کاکہناہے کہ واردات انجام دینے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔