خیبرپختونخوا حکومت کی پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

پشاور: ( نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی۔ نئی حکمت عملی کی کاپی میڈیا کو موصول ہو گئی، دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل کے تحت پولیس کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گئے، صوبے کے 6 اضلاع میں ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل متعارف کرایا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق بونیر،اپر چترال، مہمند، خیبر، سوات اور لکی مروت میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل دو اضلاع میں لاگو کیا جائے گا، جو بونیر اور اپر چترال میں نافذ کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق صرف دو اضلاع میں ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل پر 567 ملین روپے خرچ ہوں گے۔

ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل کے تحت پولیس کے لیے جدید آلات اور دیگر چیزیں خریدی جائیں گی۔