ملزم ارمغان کا تحقیقات کے دوران مقتول مصطفی عامرکو فلمی انداز میں قتل کرنے کا اعتراف

مصطفی جیسے ہی میرے گھرمیں داخل ہوااسے لوہے کی راڈ ماری تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی،مقتول کوکہا کہ ا گر ہیڈ آگیا تو چھوڑ دوں گا ٹیل آیا تو تجھے جان سے ماروں گا، ملزم ارمغان کا تحقیقاتی ٹیم کو دئیے گئے بیان میں انکشاف

کراچی ( کرائم ڈیسک ) کراچی میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کو قتل کرنے والے ملزم ارمغان نے تفتیشی ٹیم کو مصطفی کو فلمی انداز میں قتل کرنے کی ساری کہانی بتادی، ملزم ارمغان کا تحقیقات کے دوران مقتول مصطفی کو فلمی انداز میں قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ڈیفنس کراچی سے اغوا کے بعد قتل کئے گئے نوجوان مصطفی عامر کے قتل کے مقدمے کی تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ملزم ارمغان نے تحقیقاتی ٹیم کو دئیے گئے بیان میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مصطفی عامر کو فلمی انداز میں ولن بن کر قتل کیا۔ ملزم ارمغان کے مطابق مصطفی جیسے ہی میرے گھرمیں داخل ہوااس کولوہے کی راڈ ماری تو مصطفی زخمی ہوا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ ارمغان نے مصطفی کو روکا اور کہا کہ اب ٹاس ہوگا۔
مصطفی کو زخمی ہونے کے بعد کہا اب ٹاس کروں گا اگر ہیڈ آگیا تو چھوڑ دوں گا ٹیل آیا تو تجھے جان سے ماروں گا۔

ملزم ارمغان کا تحقیقاتی ٹیم کویہ بھی کہنا تھا کہ مصطفی کو کہا تھا کہ اگر ہیڈ آگیا توتجھے چھوڑ دوں گا اور اگر ٹیل آیا تو تجھے ماردوں گا۔ سکہ اچھالنے پر ٹیل آنے کے باوجود ملزم ارمغان نے مصطفی کو راڈ ماری۔ دوسری بار پھر ٹاس میں ٹیل آیا لیکن ارمغان نے مصطفی کو نہیں چھوڑا۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم ارمغان نے حب دوریجی لے جا کر بھی تیسری بار ٹاس کیا۔
ملزم نے حب لے جاکر گاڑی کی ڈگی کھولی اور اس بارمصطفی کو کہا کہ اگر ہیڈ آیا تو نہیں جلاوں گا۔ ارمغان نے مصطفی کو کہا اٹھو اور بھاگ سکتے ہو تو جان بچا لو لیکن مصطفی اٹھ نہ سکا تو ارمغان نے پھر سکہ اچھالا اور کہا ٹاس ہارا تو نہیں جلاوں گا تاہم جب ٹاس میں مبینہ طور پر ملزم کو اپنی مرضی کا نتیجہ ملا تو اس نے مصطفی کو آگ لگا دی اور کہا کہ تجھے مارنے کا حکم قدرت کی طرف سے ہے۔
ملزم نے مبینہ طور پرمصطفی پر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔دوسری جانب کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کے قتل کے الزام میں زیر حراست ملزم ارمغان اور اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے دوران تفتیش ملنے والے شواہد پر پولیس مختلف علاقوں میں کریک ڈاﺅن کیا ہے اور منشیات استعمال کرنے والے کئی نوجوانوں کے والدین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے ۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران منشیات کے عادی افراد سے منشیات فروخت کرنے والوں کی مکمل تفصیلات لی جائیں گی۔اس کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی اداروں نے منشیات کے گھناﺅنے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کیلئے جن تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا دھندہ چل رہا ہے ان کی بھی فہرستیں مرتب کرلی ہیں ۔