ہنی ٹریپ سے اغواء دیہاتی کو 6 ماہ بعد کچے سے بازیاب کرالیا گیا

ڈاکوؤں نے مغوی اسلم کو رہا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا

پاکپتن ( کرائم ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے علاقہ پاکپتن کی پولیس نے ہنی ٹریپ کے باعث اغواء ہونے والے نوجوان کو 6 ماہ بعد کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے مغوی اسلم کو رہا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، تاوان کی عدم ادائیگی پر اسلم پر شدید تشدد کیا اور اسے زنجیروں سے باندھ دیا، ڈاکوؤں نے مغوی نوجوان کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس پر تشدد اور زنجیروں میں جکڑی ہوئی ویڈیو بھی اسلم کے گھر والوں کو بھیجی، جس کے بعد متاثرہ خاندان نے مذکورہ ویڈیو پولیس کے حوالے کی تو ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے ایس ایچ او ملک ہانس افضل جتوئی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد اسلم مراد کو بحفاظت بازیاب کرایا۔