پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے کر والد کو گرفتار کرلیا
خیرپور( کرائم ڈیسک ) خیرپور میں 12سالہ بچی نے گھر سے بھاگ کر اپنی شادی کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیاجسے عدالت میں پیش کیا جائے گا،سٹھارجہ کے قریب ڈیپارجہ کی رہائشی 12 سالہ شہناز شیخ اپنے والد کے گھر سے ننگے پیر بھاگتی ہوئی تھانے جا رہی تھی کہ والدین بھی پہنچ گئے۔ والد شہناز کو گالیاں دیتا ہوا زبردستی گھر لے گیا ۔
بچی کے والدین شہناز کی زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے۔اس موقع پر بچی نے مدد کیلئے پکارنا شروع کیا جس پر اپل علاقہ جمع ہوگئے۔متاثرہ بچی شہناز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری زبردستی شادی کروائی جارہی ہے۔مجھے والدین مارتے ہیں میں وہاں نہیں جاوں گی۔میں شوہر اور والد کے گھر نہیں جاوں گی جس کے بعد والد لڑکی کو اپنے ساتھ گھر لے گیا۔
بعدازاںواقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے کر والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔