سرائے عالمگیر: 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

سرائے عالمگیر: ( کرائم ڈیسک ) سرائے عالمگیر میں 5 سالہ ننھی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق زیادتی کرنے والے ملزم ندیم جٹ کی ڈی این اے رپورٹ مثبت آنے پر اسے حراست میں لیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کی گلی کا رہائشی تھا، ملزم ہیڈ رسول کے ایک کالج میں بطور مالی کام کرتا تھا۔

واضح رہے کہ رپورٹ میں بچی کے چہرے، کمر اور جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات بھی سامنے آئے تھے۔