لاہور: ( کرائم ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیسو ں کی خاطر دوست کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملز م کو سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریس کر کے والٹن روڈ سے گرفتار کیا، عبداللہ اپنے دوست کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم اور مقتول کے مابین پیسوں کے عوض جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائر کر کے اپنے دوست کو قتل کردیا ، ملزم عبداللہ نے نعش ہربنس پورہ کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔