وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ اسٹامپ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 11 دکانیں سربمہر

اسلام آباد: ( کرائم ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ اسٹامپ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گیا۔ ایف ایٹ مرکز، آئی ٹین اور دیگر علاقوں میں 23 اسٹامپ فروشوں کی انسپکشن کی گئی، بغیر لائسنس کام کرنے والے 6 اسٹامپ فروش کی دکانیں سربمہر کر دی گئیں، 5 دکانوں کو تجاوزات قائم کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران اسٹامپ فروشی کے حوالے سے دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں، ڈی سی اسلام آباد نے غیر قانونی اسٹامپ فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔