رینالہ خورد میں 14 سالہ طالب علم کو تین اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پولیس نے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا

اوکاڑہ ( کرائم ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقہ رینالہ خورد کے نواحی گاؤں میں 14 سالہ طالب علم کو 3 اوباش نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بچے کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینالہ خورد کے نواحی گاؤں ون ون آر اے کے رہائشی 14 سالہ عبدالرحمان کو گاؤں کا ہی رہائشی علی رضا نامی اوباش کھیلنے کے بہانے ورغلا کر فصلوں میں لے گیا جہاں اس کے دیگر دو ساتھی حمزہ سلطان اور شیراز اقبال بھی موجود تھے، تینوں نے مل کر 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کے والد عمران نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا، ڈی پی او محمد راشد نے واقعے سے متعلق کہا کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔