پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 8 ویں پی بی سی سی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی)نے 8 ویں پی بی سی سی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ 22 سے 28 اکتوبر 2024 تک بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔
پیر کو پی بی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے بلائنڈ کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اچھا موقع ہے،ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں پر مشتمل چار صوبائی ٹیمیں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کا آغاز کل منگل 22 اکتوبر سے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں ہوگا۔مذکورہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منگل کو صبح 11 بجے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں ہوگی۔ایونٹ میں فواد ہاشم ربانی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے ۔