خانیوال ( کرائم ڈیسک ) سرکل آفیسر محمد ساجد نے محمد شاہد پٹواری کو سول جج کی سربراہی میں ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں 100000 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا اور اینٹی کرپشن کی مدعیت میں پرچہ درج کرکے پٹواری کو گرفتار کر لیا
وی او ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی ہدایت پرسرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال نے کاروائی کرتے ہوئے محمد شاہد پٹواری کو 100000 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے سول جج کی سربراہی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد ہو گئےجس پر درخواست دہندہ محمد کاشف سکنہ ضلع خانیوال نے اینٹی کرپشن دفتررابطہ کیا کہ محمد شاہد پٹواری نے کمیشن کے سلسلے میں 100000 لاکھ روپے رشوت مانگی ہے ریجنل ڈائریکٹر بشارت نبی نے اس پرفوری ٹریپ ریڈ کرنے کی ہدایت جاری کیں جس پر سرکل آفیسر خانیوال نے موقع پہنچ کر محمد شاہد پٹواری کو 100000 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اورملزم سے نشان زدہ نوٹ برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا .
ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ PRO ٹو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے اس حوالے سے کہا کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں اور معاشرے کا کرپشن سے پاک کرنے میں اپنا کردار بلا خوف ادا کریں.