فیصل آباد: ( کرائم ڈیسک ) فیصل آباد میں جعلی پیر نے خاتون کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں جعلی پیر ملزم یاسر نے تعویز دینے کے بہانے خاتون کو بلاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جعلی پیر مبینہ طور پر خاتون کو حبس بےجا میں رکھ کر کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا گیا، سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔