اسلام آباد: ( کرائم ڈیسک ) ایف آئی اے کو مطلوب 72 اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان کی فہرست میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، اشتہاری ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اشتہاری ملازمین کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی، اینٹی کرپشن سیل نے منی لانڈرنگ مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی بھی فہرست مانگ لی۔
اس سلسلہ میں کارروائی مزید آگے بڑھانے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کو بھی خط لکھ دیا گیا۔