6 سال بعد عمر قید کا مجرم باعزت بری

لاہور: ( کرائم ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے 6 سال بعد عمر قید کے مجرم سجاد کو باعزت بری کر دیا۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کا بھائی احاطہ عدالت میں سجدہ ریز ہوگیا، دین احمد نے کہا کہ میرے بھائی کو باعزت بری کیا گیا لیکن 6 برسوں کا حساب کون دے گا؟۔

مجرم کے بھائی دین احمد نے بتایا کہ 2018 میں سجاد کو ٹرائل کورٹ نے عمرقید کی سزا سنائی، 6 سال سے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھی، 7 جج تبدیل ہوئے، آج چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فیصلہ سنایا۔