اوچ شریف : ( کرائم ڈیسک ) اوچ شریف سے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 سید عامر شاہ نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گئے۔
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید عامر علی شاہ کی درخواست پر تھانہ اوچ شریف میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ایم پی اے سید عامر شاہ سے فراڈیا گروہ نے ساڑھے 6 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں منگوا لئے ، ہسپتال اوچ شریف کے پروجیکٹ کا فنڈز منظور ہوچکا، فراڈیے نے کال پر کہا کہ پراسیس کے لئے 7 لاکھ روپے بھجوائیں۔
ایف آئی آر کے مطابق سید عامر شاہ نے 6 لاکھ 31 ہزار 6 سو روپے بتائے گئے اکاؤنٹ میں بھجوائے، بعد میں پتہ چلا کہ ہسپتال کا کوئی فنڈز منظور نہیں ہوا فراڈ ہوگیا ہے ۔