قبضہ مافیا کی فائرنگ، شکیل مرزا کی فائرنگ سے علی رضا نامی شخص قتل ۔
راولپنڈی(نامہ نگار) تھانہ جاتلی کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی زمین کے تنازع پر اے سی کی کورٹ میں کیس چل رہا تھا عدالتی احکامات پر زمین واگزار کروانے پر ناسوز واقعہ رونما ہوا ملزمان واردات کے بعد باسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گے تفصیلات کے مطابق روزنامہ عوامی مشن کے سینئر رپورٹر میاں عمران لطیف کی ملکیتی زمین پر تھانہ جاتلی کی حدود میں قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا تھا اج عدالتی حکم پر واگزار کروانے کے لیے گئے وہاں موجود ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جانبحق ایک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا صحافی میاں عمران کے ویڈیو کے مطابق انھوں نے قبل از وقت اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان اور ڈی ایس پی گوجرخان کو بذریعہ فون کال بتایا تھا کہ یہاں حالات ناساز ہیں. اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے ڈی ایس پی گوجر خان کو موقع پر تھانہ جاتلی کے عملہ کو بھجنے کا لیٹر بھی بھیجا تھا جس پر ڈی ایس پی گوجر خان نے تھانہ جاتلی کو حکم صادر فرمایا تھا
قبضہ واگزار کروا کر جیسے ہی عملہ روڈ پر پہنچا تو معروف قبضہ مافیا مرزا ظفر ،مرزا امجد مرزا عنصر مرزا ساجد مرزا شکیل مرزا عمران نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر علی رضا نامی شخص شدید زخمی ہوکر گر گیا جو ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گئے علاؤہ بھر میں قبضہ کے حوالے سے انتہائی بری شہرت کے حامل ہیں