مبینہ ملزمان اعجاز اور محمد شہزاد نے کھیتوں میں کام کرتے جاوید اہلیہ رقیہ اور بیٹیوں فاطمہ و ارم پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے جاوید ،رقیہ ، ارم ، فاطمہ موقع پردم توڑ گئے
سیالکوٹ ( کرائم ڈیسک ) پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 5جاں بحق ہوگئے،فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ اور سابقہ مقدمہ بازی چلی آرہی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پسرور کے گاﺅں سگنال میں زمین کے تنازعے پر مبینہ ملزمان اعجاز اور محمد شہزاد نے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے محمد جاوید اس کی اہلیہ رقیہ اور بیٹیوں فاطمہ و ارم پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے کھیتوں میں فائرنگ سے جاوید ،رقیہ ، ارم ، فاطمہ موقع پرجاں بحق گئے جبکہ 52 سالہ خاتون رشیدہ نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر بھی فائرنگ کر دی جس سے و ہ شدید زخمی ہوگئی ۔
رشیدہ بی بی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین زمین کے تنازعے اور مقدمے بازی کی وجہ سے تنازعات چلے آرہے تھے۔