لاہور، فیکٹری میں نوکری دلوانے کے بہانے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور( کرائم ڈیسک ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں فیکٹری میں نوکری دلوانے کے بہانے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرکے زیادتی کی کوشش کے مرتکب ملزم کو گرفتار کیا، ملزم متاثرہ خاتون کا رشتہ دار ہے اور گھر کے قریب ہی رہائشی پذیر ہے، 5 اگست 2024ء کو متاثرہ خاتون انیتا ملزم کے ساتھ فیکٹری جاب کا پتا کرنے گئی۔
بتایا جارہا ہے کہ ملزم رضوان نے خاتون کو بچوں کا خرچہ دینے کے بہانے گھر لا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، خاتون کے شور کرنے پر ملزم نے خاتون پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کے لیے مجبور کرتا رہا، خاتون کے شوہر کے اچانک آجانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کو ٹریس کرکے چندرائے گائوں سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔