افسوسناک واقعہ تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد میں پیش آیا ، بارش کے دوران بچی نے صحن سے کمرے میں جاتے ہوئے رونا شروع کر دیا جس پر شقی القلب باپ غصے میں آگیا اور اپنی 8ماہ کی بچی کا گلہ دبا دیاجس سے وہموقع پر دم توڑ گئی
چکوال( کرائم ڈیسک ) پنجاب کے علاقے چکوال میں باپ نے اپنی 8ماہ کی معصوم بچی کو رونے پر قتل کر ڈالا،افسوسناک واقعہ تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد میں پیش آیا ،بتایاگیا ہے کہ بارش کے دوران بچی نے صحن سے کمرے میں جاتے ہوئے رونا شروع کر دیا جس پر شقی القلب باپ غصے اور طیش میں آگیا اور فورا اپنی 8ماہ کی بچی کا گلہ دبا دیاجس سے ننھی بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔
ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔بچی کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں پشاور میں باپ نے ڈھائی سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کر دیاتھا۔پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔