لاہور: ( کرائم ڈیسک ) لاہور پولیس کے اے ایس آئی نذیر کو شہید کرنے والے اشتہاری ملزم کی شناخت ہو گئی جبکہ قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی سرفراز کی مدعیت میں اشتہاری مجرم نوید کیخلاف قتل، دہشت گردی ایکٹ، پولیس مقابلہ سمیت 6 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مقدمہ میں نوید اس کی بیوی منیراں بی بی، بیٹے عرفان، اللہ رکھا اور شریف کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی نذیر نے ساتھی ملازمین کے ہمراہ گاؤں سلطان (کے) میں چھاپہ مارا، پولیس نے ملزم نوید کو پکڑ لیا جبکہ اس کے بیٹے، بیوی اور دیگر 7 ساتھیوں نے نوید کو پولیس سے چھڑوا لیا، اسی دوران ملزم نوید نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے اے ایس آئی نذیر موقع پر شہید ہو گیا۔