راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) تھانہ آر اے بازار پولیس نے جعلی و جھوٹی کال کے زریعے پولیس نفری کو طلب کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا ہے۔
ملزم عامر نے ریسکیو 15 ہیلپ لائن پر کال کر کے بتایا ہے کہ ان کے گھر چور گھس آیا ہے جسے پکڑ لیا ہے، آر اے بازار پولیس فوری موقع پر پہنچی اور تحقیقات پر معلوم ہوا کہ معاملہ چوری کی بجائے لین دین کا ہے جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی میں سہولت حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے،ایمرجنسی ہیلپ لائن آپ کی سہولت کے لئے ہے اس کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔