والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ طالبعلم نے خودکشی کرلی

گوجرانوالہ: ( کرائم ڈیسک ) میٹرک کے دو مضامین میں سپلیاں آنے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی حمزہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی ماری، حمزہ کی میٹرک میں دو مظامین میں سپلیاں آئیں تھیں۔

والدین پڑھائی کی وجہ سے حمزہ کو ڈانٹتے تھے ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔