راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکلز اور مسروقہ رقم برآمد کر لی ۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو گینگز کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 62 ہزار روپے اور 2 موبائل فونز برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان میں عنصر محمود، عمران اشرف، خان شیر اور علی خان شامل ہیں، صادق آباد پولیس نے شاپنگ مالز کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے تین رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں دانش خان، منصور خان اور شہزاد طاہر شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 19 موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت کیس،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور آر پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراشتہاری قرار
دوست ملک کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان