مظفرآباد: ( کرائم ڈیسک ) راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے بھاگنے والے قیدیوں کو پکڑنے میں تاحال پولیس ناکام ، کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ راولاکوٹ پولیس کے مطابق پونچھ ڈویژن کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہمہ وقت چیکنگ کی جارہی ہے ، چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر تمام علاقوں میں تلاش شروع کر رکھی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے لیے جدید آلات ، ڈرون کیمرے اور دیگر جدید ذرائع استعمال کررہے ہیں ، اس حوالے سے سیکرٹری ان لینڈ ریونیو چودھری رقیب نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے ، جیل میں موجود قیدیوں اور عملہ کے بیان لیے جارہے ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل باغ ثنااللہ ڈار سپرنٹنڈنٹ راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل تعینات کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ 30 جون کو راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے دہشتگرد سمیت 19 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک قیدی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔