حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی قتل

حافظ آباد : ( کرائم ویب ڈیسک ) حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا ، 20 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اُتاردیاگیا۔ پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے تاجپورہ کی رہائشی لڑکی نے تین روز قبل آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا اور اپنے سسرال چلی گئی تھی۔

مقتولہ کے باپ نے بہانے سے بیٹی کو اپنے گھر بلایا اور بعد میں سسر کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لاش کو کرنٹ بھی لگایا، واقعے کی بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقتولہ کے باپ اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔