راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،09 ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات،مسروقہ رقم برآمد

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 09 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،مسروقہ نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لیے۔پولیس ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں دل آغا اور صدر خان شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے 02 موبائل فون،مسروقہ رقم 15 ہزار 500 روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا۔
تھانہ پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی واردات میں ملوث ملزم سلیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ مویشی 04 بکریاں برآمد ہوئیں، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
روات پولیس نے ملزم عابد سے 01 کلو 160 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم سرفراز سے 01 کلو 500 گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 600 گرام چرس، کلر سیداں پولیس نے ملزم ناصر سے 550 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم ولید سے 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم شامیر سے 01 پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔