سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
راولپنڈی( کرائم ڈیسک ) تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹائون اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں گھروں، دوکانیں اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹائون اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 35گھروں،15دوکانوں اور انفرادی طور پر70افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔