راولپنڈی بنی پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ابراہیم، عبدالرافع اور حسن عباس شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ تین موٹر سائیکل، مسروقہ رقم چار ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔