مریدکے: ( کرائم ڈیسک ) مریدکے اور فیروزوالہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔ فیروزوالہ کے علاقے فیض پور کے قریب دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، اس دوران ایک راہگیر گولیوں کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دشمنی کی وجہ سے دونوں گروپوں کے ایک ماہ میں 6 افراد قتل ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب مریدکے کے علاقے کھنہ رنگڑاں میں بہن کے ہاتھوں والد کا پستول چلنے سے چھوٹی بہن جاں بحق ہو گئی، مرنے والی لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔