لاہور: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد قتل، خاتون زخمی

لاہور: ( کرائم ڈیسک ) تھانہ شاہدرہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں علی رضا اور دلاور جاں بحق جبکہ نگینہ نامی خاتون زخمی ہوئی ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔