کراچی: رینجرزاورپولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی: ( کرائم ڈیسک ) پاکستان رینجرزاورپولیس نے ناظم آبادعید گاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم محمد حامدعرف پیا کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا، ملزم 2009تک ایم کیو ایم حقیقی کےلیے کام کر تا رہا،اسکے بعد ایم کیو ایم لندن گروپ میں شامل ہو گیا۔

ملزم کراچی میں لسانی،سیاسی اور مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ بھی رہا ہے، ملزم نے 1994 سے اپر یل 2014تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے ایک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ، ملزم نے 2007سے 2008تک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک ڈکیتیوں، 4جیولری شاپس سے 123تو لہ سونا اور قیمتی سامان سے بھر ے ہو ئے کنٹینرز کو لوٹا۔

ملزم نے لیاری گینگ وار کے ہمراہ بھتہ وصولی میں بھی ملو ث ہونے کا انکشاف کیا ، ملزم نے کراچی میں ایم کیو ایم لندن گروپ اور لیاری گینگ وار کو درجنوں کلاشنکوف، ایل ایم جی اور ہزاروں کی تعداد میں ایمو نیشن بھی سپلائی کیا جو کراچی میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم 2014سے سکھر، پشاور، اسلام آباد میں روپو ش رہ چکا ہے، ملزم کے خلاف مختلف تھانو ں میں 11 ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، گرفتارملزم کو برآمد شدہ ہینڈ گرنیڈ سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔