ایس پی پوٹھوہار کاتھانہ ویسٹریج کا دورہ ،تھانہ کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا

راولپنڈی( کرائم ڈیسک ) ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے تھانہ ویسٹریج کا اچانک دورہ کرکیا، ایس پی پوٹھوہار نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے تھانہ ویسٹریج کا اچانک دورہ کیا، ایس پی پوٹھوہار نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،ایس پی پوٹھوہار تھانہ میں موجود افسران اور جوانوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔